نواز شریف کے بغیر سیاست کسی طور قبول نہیں،مشاہداللہ خان

نواز شریف کے بغیر سیاست کسی طور قبول نہیں،مشاہداللہ خان

May 17, 2018 - 16:00
Posted in:

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات اورسینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بغیر سیاست کسی طور قبول ہے اور نہ ہی قربانیوں کا اعتراف۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ بعض ٹی وی چینلز پر ماضی میں مجھ سمیت بعض حکومتی وزرا کو عہدے سے ہٹائے جانے کو اب قربانی اور سیاسی غلطی قرار دیا جارہا ہے لیکن سب کو جان لینا چاہیے کہ ہماری تعریفیں کرکے یا قربانیوں کا اعتراف کرکے میاں نواز شریف کو نشانہ بنانے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ ہماری سیاست میاں نواز شریف کے ساتھ ہے اور ن لیگ کا مستقبل بھی میاں نواز شریف کےساتھ جڑا ہے ،مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ ہی قومی مفادات کا تحٖفظ کیا ہے ماضی میں کیا جانے والا ایٹمی دھماکا بھی قومی مفاد کے تحفظ کی بہترین مثال ہے۔مشاہداللہ خان نے سوال کیا کہ پورے ملک میں صرف نواز شریف پر ہی قومی مفادات کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے پاکستان میں دیگر اداروں کو بھی قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی ایک شخص کو دیوار سے لگانے سے گریز کرنا چاہیے اور ایک شخص کو دیوار سے لگانے کے لیے بڑے بڑے مجرموں کے گناہ معاف کیے جارہے ہیں۔ اس طرح کی ناانصافی سے کون سا قومی مفاد حاصل کیا جارہا ہے ، مشاہد اللہ خان نے آخر میں پاکستان اور جاپان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد کا پیغام بھی دیا ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}