نواز شریف کیخلاف ریفرنسز نمٹانے کی مہلت میں توسیع

نواز شریف کیخلاف ریفرنسز نمٹانے کی مہلت میں توسیع

October 12, 2018 - 11:05
Posted in:

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس نمٹانے کی مہلت میں 17 نومبر تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے سپریم کورٹ سے ریفرنسز نمٹانے کے لیے تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی اسلام آباد...چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ وہ کیس ہے جس نے دو بھائیوں میں تلخی پیدا کی۔خواجہ حارث کی جانب سے عدالت عظمیٰ سے 8 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی گئی تھی۔چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے کہا کہ آپ کےسپریم کورٹ میں کیسز دسمبر تک ملتوی کروا دیتے ہیں، یہ آخری توسیع ہے اس کے بعد کوئی توسیع نہیں دی جائے گی، اگر اس مدت میں کیسوں کا فیصلہ نہ ہوا تو احتساب عدالت کے جج سے پوچھیں گے۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے بار بار 6ہفتوں تک مہلت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار تو میری بات بھی مان لی جائے۔چیف جسٹس نے خواجہ حارث کو جواب دیا کہ ہمیشہ آپ کی بات مانی ہے لیکن یہی تاثر دیا گیا کہ آپ کی بات نہیں مانی گئی، آپ چاہیں تو ہفتے اور اتوار کو بھی کام کر سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے اپنے حکم میں کہا کہ 17نومبر تک ان کیسز کا فیصلہ نہ ہوا تو عدالت اتوار کو بھی لگے گی۔علاوہ ازیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی سپریم کورٹ میں پیشی کے سبب احتساب عدالت کی جانب سے اس کیس کی سماعت ملتوی کی گئی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}