نواز شریف کا صحافیوں کو جواب دینے سے گریز

نواز شریف کا صحافیوں کو جواب دینے سے گریز

October 23, 2018 - 12:05
Posted in:

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آج احتساب عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔میاں نوازشریف سے سوال کیا گیا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملاقاتوں کو کیسے دیکھ رہے ہیں تو سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس سوال کا جواب مریم اورنگزیب دیں گی۔مریم اورنگزیب نے میاں نواز شریف کی جگہ صحافی کو جواب دیا کہ حکومت کی نااہلی برقراررہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔صحافی نے پھر سابق وزیر اعظم نوازشریف سےسوال کیا کہ آصف زرداری آپ سےملاقات کے لیے تیار ہیں، کیا آپ بھی ملیں گے؟جس پر نواز شریف نے پھر کہا کہ زرداری صاحب سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب بھی مریم اورنگزیب دیں گی۔مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ آصف زرداری کے بیان کا پارٹی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}