نواز شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت

نواز شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت

March 02, 2018 - 10:53
Posted in:

اسلام آباد کی احتساب عدالت میںنواز شریف خاندان کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ اورالعزیزیہ اسٹیل ملزریفرنسز کی سماعت جاری ہے، آج گواہان کے بیانات رکارڈ ہوں گےجبکہ نیب جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بھی پیش ہوں گے۔
نوازشریف اور مریم نواز بھی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ہیں،احتساب عدالت کے باہر موجودلیگی کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج 2 بجے طلب کرلیا۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے واجد ضیاء پر تینوں ریفرنسز میں مشترکہ جرح کی درخواست کی۔ نیب نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ ایک ساتھ دینے کی ہدایت کی ہے لیکن جرح الگ الگ ہوگی۔
فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز کی سماعت کے دوران خواجہ حارث اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے درمیان 3 بار تلخ کلامی بھی ہوئی۔
خواجہ حارث نے 3 بارروسٹرم چھوڑ کر کہا ٹرائل کا بائیکاٹ کر تا ہوں ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

var screenWidth = screen.width;
if(screenWidth < 990){
document.getElementsByClassName("OUTBRAIN")[0].setAttribute("data-widget-id", "MB_1");
}
بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}