نواز اور مریم کی گرفتاری پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے، چیئرمین نیب

نواز اور مریم کی گرفتاری پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے، چیئرمین نیب

July 12, 2018 - 18:05
Posted in:

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔جیو نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی اور احتساب عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی جائے گی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کل لندن سے لاہور آنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس سے قبل نیب نے ان کی گرفتاری کے لئے تمام انتظامات بھی مکمل کرلیے ہیں۔ نواز شریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام بھی کر لیا ہے۔ ایک ہیلی کاپٹر لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑا کیا جائے گا، کسی بھی ایئرپورٹ پر اترتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔خیال رہے احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو ایک برس قید کی سزائیں سنائی تھیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}