نوازشریف کا استقبال ، ن لیگ کی حکمت عملی تیار

نوازشریف کا استقبال ، ن لیگ کی حکمت عملی تیار

July 12, 2018 - 23:05
Posted in:

سابق وزیر اعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر ضلع سے مسلم لیگ ن کی ریلی لاہور پہنچے گی اور انتظامیہ کی جانب سے حائل رکاوٹوں کو ہٹا یا جائےگا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ رکاوٹیں ہٹانے کےلیے مسلم لیگ ن کی جانب سے کرینوں کا استعمال کیا جائے گاجبکہ لیگی قیادت کی جانب سے پرامن ریلیوں کو روکنے کی صورت میں کارکنان کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔مسلم لیگ ن لاہور میں ایئرپورٹ لائونج تک پہنچنے کے لیے 300 رہنمائوں کے نام دے گی۔ ان رہنمائوں میں ن لیگ کے سابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے۔ان پارٹی رہنمائوں کو لائونج تک رسائی دینے پر انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی پیشکش کی جائے گی جبکہ پارٹی رہنماؤں کو لائونج تک رسائی نہ دینے پر تمام کارکنان کو لائونج تک لایا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}