نوازشریف اور مریم نواز کی لندن روانگی

نوازشریف اور مریم نواز کی لندن روانگی

June 14, 2018 - 09:00
Posted in:

سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لندن روانگی  کے لئے لاہور ایئر پورٹ روانہ ہو گئے، دونوں عید کے تین دن بعد واپس آئیں گے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شریف فیملی ایک ہفتہ لندن میں قیام کرے گی،شریف فیملی عید الفطر کے تین روزکے بعد وطن واپس آئے گی۔نواز شریف اوران کے خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی تاہم نوازشریف اورمریم نوازکوآج کی حاضری سےاستثنی دیاگیاہے ۔ گزشتہ روزالعزیزیہ اسٹیل ملز،فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسزکی سماعت 19 جون تک ملتوی کی گئی تھی۔العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں واجد ضیاکو 19 جون کو طلب کیا گیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}