نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب، رائے شماری کل ہوگی

نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب، رائے شماری کل ہوگی

January 12, 2018 - 11:48
Posted in:

نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،رائے شماری کل ہوگی ۔
بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائدایوان کے انتخاب ہفتے کو عمل میں لایا جائےگا ،اس کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔
سابق وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کے مستعفیٰ ہونےکے بعد نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے آج کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرائے گئے ۔
کاغذات جمع کرانے والوں میں مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے لیاقت آغا اور عبدالرحیم زیار توال نے کاغذات جمع کرائے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے باعث سیکیورٹی کے پیش نظراسمبلی آنے والے تمام راستے صبح 8 بجے سے بند رہیں گے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اہم اجلاس کے لئے اسمبلی کے اطراف 900 پولیس اہلکار اور فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے ۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق اسمبلی میں بغیر شناختی کوائف کے کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
خیال رہے کہ نواب ثناء اللہ زہری نے اپنی ہی جماعت کے ناراض اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے قبل ہی 9 جنوری کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
ثناء اللہ زہری نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان خان محمد اچکزئی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 13 جنوری کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}