'میں نے گیل کو لے کر آئی پی ایل کو بچا لیا'

'میں نے گیل کو لے کر آئی پی ایل کو بچا لیا'

April 21, 2018 - 12:01
Posted in:

انڈیا کے جارحانہ بیٹسمین اور کنگز الیون پنجاب کے مینٹور وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ انھوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بچا لیا ہے۔انھوں نے یہ بات ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کرس گیل کی جانب سے آئی پی ایل کے رواں سینزن میں پہلی سنچری بنانے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہی۔سہواگ نے اپنے انداز میں لکھا: 'میں نے ہنری گیل کو منتخب کر کے آئی پی ایل کو بچا لیا۔'اس کے جواب میں فورا ہی گیل نے 'ہاں' کہا جس کے بعد ان دونوں کے ٹویٹس کو ہزاروں بار لائیک اور ری ٹویٹ کیا گیا۔یہ بھی پڑھیے آئی پی ایل: میچوں پر شرطیں لگانے والے تین افراد گرفتار آئی پی ایل کے میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر مظاہرہپابندی کے بعد چینئی کی جیت کے ساتھ واپسیوراٹ کوہلی آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑیآئی پی ایل کے رواں سیزن کے لیے تمام ٹیموں میں سے کسی نے بھی کرس گیل کو نہیں خریدا جبکہ کنگز الیون پنجاب نے بالکل آخر میں ان کی خدمات حاصل کیں۔ گیل نے اپنے پہلے ہی میچ میں چینئی سپر کنگز کے خلاف نصف سنچری بنائی تو دوسرے میچ میں حیدرآباد کے خلاف سنچری بنائی جو آئی پی ایل کے رواں سیزن کی پہلی سنچری تھی۔ یہ گیل کی آئی پی ایل میں مجموعی طور پر چھٹی سنچری تھی۔کرس گیل نے نئے انداز میں اپنی نصف سنچری اور سنچری کا جشن منایا۔ انھوں نے بیٹ کو دونوں ہاتھوں لے کر ایسے ہلایا جیسے کسی بچے کو گود میں رکھ کر ہلا رہے ہوں۔

گذشتہ رات رواں آئی پی ایل کی دوسری سنچری چنئی سپر کنگز کی جانب سے آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے راجستھان رائلز کے خلاف بنائی۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}