میگنس کارلسن جس نے شطرنج کو مقبولِ عام کیا

میگنس کارلسن جس نے شطرنج کو مقبولِ عام کیا

November 06, 2018 - 22:17
Posted in:

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لندن میں معرکۃ الآرا میدان لگے گا۔ یہ لڑائی دیر تک جاری رہے گی۔ ان دونوں کے پرستاروں کی بہت زیادہ توقعات ہیں۔ یہ بات ذہن میں رکھیے گا کہ ہم کوئی گلیڈی ایٹر جیسی مکسڈ مارشل آرٹس کی کسی لڑائی کا ذکر نہیں کر رہے ہیں۔یہ اس معرکے کا ذکر ہے جو 2018 کے شطرنج کے ورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل کے مقابلے کا ہے جو ناروے کے میگنس کارلسن اور امریکہ کے فیبریچیو کاروانا کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیئےشطرنج ٹورنامنٹ: اسرائیلی کھلاڑیوں کو سعودی ویزا نہ ملا’شطرنج کے کھلاڑی‘ کے اداکار ٹام آلٹر نہیں رہے’12 سالہ بچی کا لباس بہت ورغلانے والا ہے‘سنجیدہ معاملہدونوں کھلاڑی شاید اتنی توجہ نہ حاصل کر پائیں اور نہ اس مقابلے کی انتی مہنگی ٹکٹیں بکیں جتنی کہ عموماً پنجرے میں ہونی والی لڑائیوں کی بکتی ہیں، لیکن بہر حال یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

کارلسن کو ان میں برتری حاصل رہی، 23 مقابلے جیتے اور 22 ہار چیت کے بغیر ختم ہوئے۔ لیکن کارلسن کو اندازہ ہے کہ کاروآنا ایک قدرتی ذہین کھلاڑی ہے۔ جب کارلسن سے کاروآنا کے بارے سوال پوچھا گیا تھا تو اس نے کہا تھا کہ ’وہ ایک خراب ترین مد مقابل ہے۔‘امریکی کھلاڑی کاروآنا شہرت کے لحاظ سے نارویجئین کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کی برطانوی مینیجر مہرین ملک نے برطانوی اخبارات کو بتایا کہ ’اسے اپنی شہرت کیلیے کچھ کرنے پر آمادہ کرنا کافی مشکل ہے۔ انسٹاگرام پر ایک آدھ تصویر؟ بالکُل نہیں‘’اسے سیلیبریٹی بننے کا نشوق ہی نہیں ہے یا یہ کہ دنیا اس کے بارے میں زیادہ جانے۔‘لیکن اس اندز میں اسے جلد تبدیلی لانا پڑے گی خاص کر اگر وہ کارلسن کو شکست دے دیتا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}