میکسیکو زلزلہ: پرائمری سکول کے متعدد بچے ہلاک

میکسیکو زلزلہ: پرائمری سکول کے متعدد بچے ہلاک

September 20, 2017 - 01:11
Posted in:

میکسیکو میں شدید زلزلے کے باعث دارالحکومت میکسیکو سٹی میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور شہر میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔میکسیکو میں سات اعشاریہ ایک کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ اس شدید زلزلے کے بعد ٹیکسیکو سٹی کا ہوائی اڈا بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق منہدم عمارتوں تلے لوگ دبے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل میکسیکو میں آٹھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میکسیکو سٹی کے قریب پوبلا تھا اور اس کی گہرائی صرف 51 کلومیٹر تھی۔اطلاعات کے مطابق میکسیکو سٹی کے کئی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔یہ زلزلے اس وقت ایا ہے جب میکسیکو سٹی میں اس زلزلے کی یاد میں ریہرسل ہو رہی تھی جس میں 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}