مٹھی: غذائیت کی کمی سے مزید 3بچوں کا انتقال

مٹھی: غذائیت کی کمی سے مزید 3بچوں کا انتقال

August 10, 2018 - 13:05
Posted in:

سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی ا ور دیگر امراض کے باعث مزید 3بچے انتقال کرگئے، رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 9 ہوگئی۔محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے باعث تین بچے انتقال کرگئے۔انتقال کرنے والے بچوں میں دو نومولود اور ایک سالہ بچہ شامل ہے، بچوں کی اموات گزشتہ 18گھنٹوں کے دوران ہوئیں، جس کے بعد رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد9ہوگئی۔واضح رہے کہ رواں سال تھرپارکر میں 375بچے غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}