مو صلح کا مجسمہ، سوشل میڈیا پر لوگ حیران

مو صلح کا مجسمہ، سوشل میڈیا پر لوگ حیران

November 05, 2018 - 18:13
Posted in:

فٹبال کلب لیورپول اور مصری قومی ٹیم کے لیے کھیلنے والے فٹبال سٹار مو صلح کا ایک نیا مجسمہ بنایا گیا ہے جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر لوگ شدید تنقید اور مذاق کر رہے ہیں۔ یہ فن پارہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں اتوار کے روز ورلڈ یوتھ فورم میں پیش کیا گیا۔اس میں مو صلح کا گول کے بعد جشن منانے کا وہ معروف انداز دکھایا گیا ہے جس میں وہ ہاتھ پھیلا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ مگر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ گلوکار لیو سیئر یا فلم ہوم الون کے کردار مارئوو سے زیادہ ممالثت رکھتا ہے۔

مو صلح نے اپنے پہلے ہی سال میں لیورپول کے لیے 36 میچوں میں 32 گول کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ 26 سالہ مو صلح نے اس سال کے آغاز میں لیورپول کے ساتھ ایک پانچ سالہ معاہدہ طے کیا ہے۔ ماضی میں وہ چیلسی اور روما کے لیے کھیل چکے ہیں۔ مو صلح اپنے آبائی ملک مصر میں انتہائی مقبول ہیں اور مصر کو 2018 کے ورلڈ کپ میں پہنچانے میں ان کا بہت اہم کردار تھا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}