منی لانڈرنگ کیس، حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

منی لانڈرنگ کیس، حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

August 18, 2018 - 20:05
Posted in:

بینکنگ کورٹ نے اربوں روپے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،فیصلہ 20 اگست کو سنایا جائے گا ۔اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک ممتاز الحسن عدالت میں پیش ہوئے ۔انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ وائٹ کالر کرائم 30 جعلی بینک اکائونٹس پر پھیلا ہوا ہے، دیکھنا ہوگا ان جعلی بینک اکائونٹس کھولنے کے مقاصد کیا تھے، ملزمان جواب دیں، جعلی اکائونٹس کھولنے کی ضرورت کیوں پیش آئی،20 ہزار روپے لینے والے ملازمین کے اکائونٹس میں 4,4 ارب روپے منتقل کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حسین لوائی سمٹ بینک کے سربراہ تھے، سب ان کی نگرانی میں ہوا،اومنی گروپ بھی اس اسکینڈل میں برابر کا شریک ہے۔ تفتیشی افسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ زمینوںپر ٹھیکیداروں کے کک بیک ان جعلی اکائونٹس کے ذریعے منتقل ہوئے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کیا شواہد ہیں کہ یہ رقم غیر قانونی طور پر منتقل ہوئیں،فرض کر لیں یہ بلیک منی تھی مگر اصل اکائونٹس میں پہلے سے موجود تھی، عدالت کو مطمئن کریں کہ ملزمان کو جعلی اکاوئنٹس کھولنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔اس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ حسین لوائی کے موبائل واٹس ایپ، ای میل، میسجز بطور ثبوت حاصل کر لیے ،منی لانڈرنگ کی ساری چین ان جعلی اکائونٹس کے گرد گھوم رہی ہے،مکمل شواہد موجود ہیں کہ پیسے کہاں سے آئے، کیسے آئے، کیسے نکلےجبکہ 29 میں سے 16 بینک اکائونٹس سمٹ بینک کے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے کہا کہ کیا سمجھتے ہیں جو شواہد پیش کیے، انہیں ثابت کر سکیں گے۔اس پروکیل ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے،حسین لوائی کے خلاف اب تک کوئی شواہد نہیں۔عدالت نے ملزمان کے وکیل سے استفسار کیا کہ واٹس ایپ پیغامات پر کیا کہیں گے،اب تک واٹس ایپ پیغامات کا فرانزک ٹیسٹ نہیں ہوا،جب تک ایپ پیغامات کا فرانزک نہ ہو جائے تب تک کوئی قانونی حیثیت نہیں،ثابت کریں یہ کک بیک اور کرائم کا پیسہ تھا،سنگل پائی پیسہ حسین لوائی کے اکاونٹ میں نہیں گیاجبکہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں بڑے دعوی کیے مگر ٹرائل کورٹ کو سنگل شواہد نہیں دیا۔ عدالت نے حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیااور دونوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پیر20 اگست کو سنایا جائے گا۔0بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}