ملک کا تجارتی خسارہ 37ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا

ملک کا تجارتی خسارہ 37ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا

July 12, 2018 - 10:09
Posted in:

اسلام آباد: کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھتے ہوئے گذشتہ مالی سال 18-2017 کے دوران 37 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
پاکستان کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 18-2017 کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو بڑھتے ہوئے کرنٹ اکائونٹ خسارے کو قابو کرنے میں چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 18-2017 کے دوران درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا جو 52 ارب 91 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 60 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر گذشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 26.2 فیصد اضافہ ہوا، جو 4 ارب 50 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 69 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مالی سال 18-2017 میں جون میں درآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچی جو گذشتہ برس اسی مہینے کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔
یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان نے برآمدات میں اپنی صلاحیت دوبارہ حاصل کرنی شروع کردی ہے لیکن ملکی درآمدات کم نہیں ہورہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}