ملائشیا کی حکومت سزائے موت ختم کرنے کیلئے کوشاں

ملائشیا کی حکومت سزائے موت ختم کرنے کیلئے کوشاں

October 11, 2018 - 15:05
Posted in:

ملائشیا کی حکومت تمام جرائم میں سزائے موت ختم کرنے کےمنصوبے پر کام کر رہی ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق ملائشین حکومت تمام جرائم میں سزائے موت ختم کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہےجس میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزاپر عمل درآمد بھی روکے جانا شامل ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائشیا کے وزیرقانون نے اعلان کیا ہے کہ ملائشین کابینہ سزائےموت ختم کرنے پر رضامند ہو گئی ہے، سزاؤں کے قانون میں ترامیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملائشیا میں سزائے موت کے خاتمے کی رپورٹس کا خیرمقدم کیا ہے۔ملائشیا میں اس وقت 1200سے زائد قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}