مقبوضہ کشمیر ،ضلع شوپیاں میں دستی بم پھٹنےسے بچہ جاں بحق

مقبوضہ کشمیر ،ضلع شوپیاں میں دستی بم پھٹنےسے بچہ جاں بحق

July 12, 2018 - 11:05
Posted in:

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پولیس کے دستی بم سے معصوم بچہ جاں بحق، 3 بچے زخمی ہوگئے، جبکہ کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان دم توڑ گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز شوپیاں میں سڑک کنارے پڑا دستی بم اچانک پھٹ گیا جس سے ایک بچہ جاں بحق ،تین دیگر بچے زخمی ہوگئے۔دوسری جانب ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسائی گئیں جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں سے ایک 22 سالہ نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}