مقبوضہ کشمیر، محاصرے کے دوران ترال میں نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، محاصرے کے دوران ترال میں نوجوان شہید

November 09, 2018 - 14:05
Posted in:

بھارتی فورسز کے مظلوم و بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے بلکہ دن بدن اس میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلواما کے علاقے ترال کا محاصرہ کیا ،کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق محاصرے کے دوران بھارتی فورسزنے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کے ایم ایس کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا،قابض انتظامیہ نے ترال، اونتی پورہ اور پامپور میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔ادھر بھارتی فورسز کے مظالم میں گزشتہ ماہ زخمی ہونے والی خاتون سری نگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}