مفتی عبدالقوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع

مفتی عبدالقوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع

November 07, 2017 - 02:03
Posted in:

عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔
ملتان کی مقامی عدالت نے مفتی عبدالقویٰ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جس میں دوران تفتیش انہوں نے اعتراف کیا کہ قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کے زیر استعمال کار ان کے رشتے دار کی تھی۔
آج پولیس نے مفتی عبدالقوی کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ پرویز خان کے روبرو پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ملنے کے بعد مفتی عبدالقوی کو لے کر جیل چلی گئی، جبکہ عدالت نے پولیس کو 13 نومبر تک چارج شیٹ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}