مصر: دنیا کی فربہ ترین خاتون انتقال کرگئی

مصر: دنیا کی فربہ ترین خاتون انتقال کرگئی

September 25, 2017 - 23:22
Posted in:

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں اپنے وزن اور موٹاپے کے سبب شہرت پانے والی مصری خاتون ایمان عبدالعاطی پیر کی صبح اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے برجیل اسپتال میں چل بسی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایمان کی وفات سیپٹک شاک کے نتیجے میں ہوئی جب کہ اس کے گْردے بھی ناکارہ ہو چکے تھے۔ ایمان اسپتال کے 20 ڈاکٹروں کی ٹیم کے زیرِ علاج تھی اور واقعتا اس کی حالت بہتر ہو گئی تھی تاہم پیر کی صبح وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی۔ 500 کلو وزنی 36 سالہ ایمان کو رواں برس اپریل میں بھارت سے امارات پہنچایا گیا تھا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}