مشرف کی آئندہ 24گھنٹوں میں وطن واپسی کا امکان

مشرف کی آئندہ 24گھنٹوں میں وطن واپسی کا امکان

June 14, 2018 - 06:00
Posted in:

سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی آئندہ 24 گھنٹوں میں وطن واپسی کا امکان ہے۔سابق صدر کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ سابق صدر کی وطن واپسی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ڈاکٹر امجد کا مزید کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے سفر کے انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں اور فلائٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔سیکرٹری جنرل اے پی ایم ایل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ ابھی ان بلاک نہیں ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کسی بھی وقت ڈائریکٹ یا ان ڈائرکٹ فلائٹ سے پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف اسلام آباد میں لینڈ کریں گے جبکہ پاسپورٹ بلاک ہونے کی وجہ سے انہیں سیٹ ریزرو کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}