مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے ہوگا ، منظور وسان

مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے ہوگا ، منظور وسان

October 31, 2017 - 01:52
Posted in:

سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن آئیں گے اور پھر شاید واپس نہ جاسکیں،نواز شریف جیل ضرور جائیں ،مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے ہوگا۔
منظور وسان نے اسمال انڈسٹریز کے دفاتر کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خوابوں کا دور ختم ہوگیا ،اب پیش گوئیاں کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران کہتے ہیں زرداری جیل جائے گا،میں کہتاہوں عمران خان جیل جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا مستقبل نظر نہیں آرہاہے،مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے ہوگا جبکہ مستقبل میں مریم نواز یا شہباز شریف بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کو آئندہ الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی،گرینڈ الائنس سے کام لےکر اس کو بھی خدا حافظ کہہ دیں گے۔
منظور وسان نے مزید کہا کہ اسمال انڈسٹریز کومضبوط کرنے کے لیےاقدامات کررہے ہیں، اسمال انڈسٹریز کو 20 سال پہلے کی طرح فعال بناناہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}