مری کے برساتی نالے میں 8سیاح ڈوب گئے

مری کے برساتی نالے میں 8سیاح ڈوب گئے

July 13, 2018 - 10:00
Posted in:

مری میں 8 سیاح برساتی نالے میں ڈوب گئے، حادثہ مری میں ملاچھ کے مقام پر پیش آیا جس میں 8سیاح برساتی نالے میں ڈوب گئے، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 8افراد میں سے 3 کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ 2 افراد تاحال نالے سے برآمد نہیں ہوئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ریسکیوذرائع نے کہا ہے کہ مری میں یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب مذکورہ سیاح نالے میں نہانے کے لیے اترے، یہ تمام افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور نالے سے زندہ نکلنے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}