مختلف مذہبی جماعتوں کا آج یوم مردہ باد امریکامنانے کا اعلان

مختلف مذہبی جماعتوں کا آج یوم مردہ باد امریکامنانے کا اعلان

December 07, 2017 - 23:52
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف شدید مذمت کی گئی اور آج ملک کی طرح کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔ جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ عبد الحفیظ معارفی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے اسلام دشمن فیصلے کے خلاف جما عت اہلسنّت آج یو م احتجاج منائے گی۔ شہر بھر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور مساجد میں مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بھی یوم مردہ باد امریکا منایا جائے گا۔ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف صہیونی سازش کی مذمت کرتے ہیں، آج امریکا و غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔شیعہ علماکو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ شیعہ علماکو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے ،کراچی میں مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر کے باہر منعقد ہو گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}