محرم الحرام کیلئے سندھ پولیس کا سیکورٹی پلان تیار

محرم الحرام کیلئے سندھ پولیس کا سیکورٹی پلان تیار

September 18, 2018 - 22:05
Posted in:

سندھ پولیس نے کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے لیے سیکورٹی پلان تیار کرلیا۔ پلان کے تحت شہر میں ساڑھے 17 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔پلان کے مطابق محرم الحرام کے 3 دنوں کے دوران رینجرز اہلکار بھی سیکورٹی پر مامور ہوں گے، ایم اے جناح روڈ سمیت جلوس کے راستے میں آنے والی سڑکیں بند کی جائیں گی جبکہ شہر بھر میں مجالس اور امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں گےجس میں جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی شامل ہے۔سیکورٹی پلان میں 7 محرم الحرام کی رات سے مرکزی جلوس کے مقررہ راستوں، ایم اے جناح روڈ، صدر اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ جیسے ہی7محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگا شہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار سے انکل سریا چوک اور نشتر پارک موڑا جائے گااور ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑا دیا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}