متوقع وزیر اعظم عمران خان بہاریوں کو پاکستان لانے کا اعلان کریں شرف الزماں

متوقع وزیر اعظم عمران خان بہاریوں کو پاکستان لانے کا اعلان کریں شرف الزماں

August 10, 2018 - 12:30
Posted in:

بنگلہ دیش کے 8بائی 8فٹ کے66کیمپوں میں محصورین بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں فیروز خان
صدائے محصورین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شرف الزماں نے فیروز خان،منصور عالم،اسلام الحق ملک،حامد عبدالجود ،پرویز احمد،محمد حبیب اورندیم احمد انصاری کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بہار کے بہاری مسلمانوں نے پہلی بار1947میں تحریک پاکستان میں بھر پور حصہ لیا
دوسری بار1971میں ایک بار پھر بہاری قوم نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قربانی کی داستان رقم کی مگر اردو بولنے والے بہاریوں کو بنگلہ دیش میں غدار قرار دے کر ان کی لاشوں کے انبار لگا دیئے گئے بعد ازاں ریڈ کراس کے توسط سے انہیں بنگلہ دیش کے 8بائی 8فٹ کے66کیمپوں میں عارضی طور پر محصورکردیا گیا جہاں بنیادی سہولیتیں بھی میسر نہیں تھیں اور وہ پاکستان آنے کی آس میں آج تک نہایت کسما پرسی اور اذیت کی زندگی بسر کر رہے
ہیں لیکن ان کی قربانیوں کو ہر حکومت نے مصلحت کی بھینٹ چڑھا کران کی حب الوطنی کو دبانے کی کوشش کی شرف الزماں نے متوقع وزیر اعظم پاکستان عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بہاری قوم کی قربانیوں ،خدمت اور حب الوطنی کو حکومتی سطح پر سراہیں اوربنگلہ دیش کے کیمپوں میں محصور ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو پاکستان لانے کا اعلان کریں
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}