متحدہ مجلس عمل این اے250کے تحت اسپورٹس کنونشن

متحدہ مجلس عمل این اے250کے تحت اسپورٹس کنونشن

July 12, 2018 - 10:43
Posted in:

کراچی (رپورٹ ذیشان ندیم )ضلع غربی میں این اے 250اور پی ایس 120کے تحت ضلع غربی اسپورٹس کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلع بھر سے کرکٹ اور فٹبال ٹیموں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی
اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمان حلقہ اینن اے 250کے امیدوارنے خطاب کیا ان کے ہمراہ نائب امیرکراچی جماعت اسلامی اسحق خان اور پی ایس 120کے امیدوار عبدالرزاق خان بھی موجود تھے ۔
حافظ نعیم الرحمان نے نوجوان کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع غربی میں اس وقت بھی ہمارے پاس انٹر نیشنل لیول کے کھلاڑی موجود ہیں لیکن حکومت کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں ہمار ا یہ ٹیلنٹ ضائع کیا جارہا ہے کیونکہ ہمارے ہاں میر ٹ کا استحصال کیا جارہا ہے اور اسپورٹس فیڈریشن اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتی کے ہمارے نوجوان کس قدر ٹیلنٹ ہیں
انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا اصل سرمایہ ہیں اور خاص کر اسپورٹس مین ان نوجوانوں کے لےے مشعل رہ ہیں جو زندگی کی دوڑ میں کمزور ہوتے ہیں
کھلاڑی چاہیے جتنا بھی تھک جائے وہ اپنے مقصد کو حاصل کر کے ہی رہتا ہے میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اس ملک میں میرٹ کا نظام چاہتے ہو تو ایماندار قیادت کا ساتھ دیں جس طرح کھلاڑی صاف اور شفاف مکھیل کھیلاتا اسی طرح اپنے لےے صاف اور شفاف قیادت کا انتخاب کریں
آج متحدہ مجلس عمل کے کھلاڑی میدان میں موجود ہیں جو صاف اور شفاف کردار کے مالک ہیں ان ہی کو منتخب کریں انہوں نے مزید کہا کہ آج کے کھلاڑیوں کے لےے موثر موقعے نہیںہیں بلکہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے بجائے کچرا کنڈیوں کا ڈھیر بنادیا گیا ہے
ہم اقتدار میںآکر ہر علاقے میں خوبصورت کھیل کا میدان آباد کریں گئے آج بھی جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا کام جاری ہے
اس موقع پر پی ایس کے امیدوار عبدالرزاق خان کا کہناتھا کہ میرے دور نظامت میں میڑوول کے اندر ایک بڑا میدان تیار کیا گیا جو آج بھی قائم ہے اس ظرح ہم نوجوان کھلاڑیوں کے موقعے فراہم کرتے رہیے گئے انہوں نے کہا کہ میٹروول سے آج بھی ہمارے پاس قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انوار علی موجود ہیں ضلع غربی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر حکمرنوں کی لوٹ کھسوٹ نے ملک کو تباہ کردیا ہے آج میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ خود کھیل کے میدانوں سے واقف ہیں کہ ان کا حکومت نے کیا حال کر کے رکھا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس مین ایک آواز بن کر متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کا ساتھ دیں توانشااللہ ہمارے نوجوانون کو یورپ سے بہترین طرز کے میدان فراہم کریں گئے
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}