متاثرین صدف سوسائٹی

متاثرین صدف سوسائٹی

January 22, 2018 - 00:35
Posted in:

جناب عالیٰ۔ ہم متاثرین صدف سوسائٹی نے 1980ء کی دہائی میں پلاٹ بک کرائے تھے، تمام واجبات ادا کرنے کے بعد 1985ء میں ہمیں پرویژنل الاٹمنٹ آرڈر جاری کیے گئے مگر تاحال ہمیں زمین کا قبضہ نہیں ملا۔ ہماری زمین جو صدف سوسائٹی کے سب سیکٹر 5 آف سیکٹر I-A میں واقع ہے اس پر ناجائز قابضین نے قبضہ کیا ہے۔ ہمیں یہ زمین کے ڈی اے نے اسکیم نمبر 33 میں الاٹ کی تھی۔ میری کے ڈی اے کے ڈائریکٹر سمیع الدین صدیقی صاحب سے اور صدف سوسائٹی کے مالکان سے درخواست ہے کہ ہمیں زمین خالی کرکے دی جائے۔ ورنہ اس کے متبادل زمین دی جائے، گورنر سندھ سے بھی اس سلسلے میں امداد کی درخواست ہے۔
متاثرین صدف سوسائٹی، سیکٹر5 آف I-A
کے ڈی اے اسکیم نمبر33
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}