مالی سال 19ء کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی نے 1.93ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

مالی سال 19ء کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی نے 1.93ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

August 10, 2018 - 13:54
Posted in:

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ء کے پہلے ماہ (جولائی) میں 1929.76ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے، جبکہ گذشتہ برس اس عرصے میں 1541.67 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
جولائی2018ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1929.76ملین ڈالر رہی جو جون2018 ء کے مقابلے میں 21.03 فیصد زائد ہے جبکہ جولائی 2017ء کے مقابلے میں 25.17 فیصد زائد ہے۔ بلحاظ ملک جولائی2018ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب437.48ملین ڈالر، 433.42ملین ڈالر،280.34ملین ڈالر،277.51ملین ڈالر،199.31ملین ڈالر، اور 64.90ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ جولائی2017ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب408.84ملین ڈالر،334.63ملین ڈالر،193.7ملین ڈالر، 199.18 ملین ڈالر،192.02 ملین ڈالر اور52.08ملین ڈالر تھیں۔جولائی2018ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 236.80ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی2017ء میں ان ملکوں سے161.22 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}