مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپ سیٹ

مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپ سیٹ

September 24, 2018 - 04:05
Posted in:

مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپ سیٹ ہو گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق اپوزیشن رہنما ابراہیم محمد صالح کو 34000 ووٹ کی برتری حا صل جبکہ موجودہ صدر عبداللہ یامین کو 27 ہزار ووٹ ملے۔ابراہیم محمد صالح نے فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 58 فی صد ووٹ ملے ہیں۔ ٹی وی پر خطاب میں انہوں نے پُرامن طریقے سے اختیارات کی منتقلی اور صدر عبداللہ یامین سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بھی درخواست کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر عبداللہ یامین عوام کی رائے کا احترام کریں،ان کا کہنا تھا کہ پیغام صاف اور واضح ہے، عوام عدل و استحکام چاہتے ہیں اور میں عوام کو احتساب کا یقین دلاتا ہوں۔ صدر عبداللہ یامین کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں اپوزیشن رہنما ابراہیم محمد صالح کی برتری پر تجزیہ کار حیران ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}