ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو پراسرار طور پر لاپتا

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو پراسرار طور پر لاپتا

November 08, 2018 - 22:05
Posted in:

ذہنی امراض میں مبتلا معروف اداکارہ روحی بانو پراسرار طور پر لاپتا ہوگئیں، روحی بانونہ فاؤنٹین ہاؤس میں ہیں نہ اپنے گھرمیں روحی بانو کی بہن کے گھر والے بھی اُن کے بارے میں لاعلم ہیں آخر روحی بانو گئیں تو کہاں گئیں، کوئی بتانے کو تیار نہیں۔اپنے وقت کی سپر اسٹار ، اعلی تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی یافتہ روحی بانو کافی سالوں سے نفسیاتی مریضہ اور مالی مسائل کا شکار ہیں ۔اعلی تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کی حامل معروف اداکارہ روحی بانو کی زندگی دکھوں سے بھری پڑی ہے،ازواجی زندگی میں بے سکونی کیا کم تھی کہ اکلوتے بیٹے علی کے قتل سے گویا زندگی کی تمام رعنائیاں چھین گئیں،اور فاونٹین ہائوس روحی بانو کا مسکن بن گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق روحی بانو نفسیاتی مرض سیزوفرینیاکےمرض میں مبتلا ہیں ، اور فائونٹین ہائوس میں علاج کے لئے آتی جاتی رہی ہیں،جہاںایک کمرہ ان کے لئے ہمیشہ مخصوص رہتا ہے۔روحی بانو کوایک سال قبل ان کی بہن انہیں فائونٹین ہائوس سے اپنے گھر لے گئیں،تب سے روحی بانو کا کسی کو کچھ علم نہیں۔گلبرک میں موجود روحی بانو کا اپنا گھر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے، فائونٹین ہائوس انتطامیہ کے مطابق روحی بانو کو ان کی بہن روبینہ گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں لے آئی تھیں، اب روحی بانو کے بارے میں ان کی بہن ہی بہتر بتا سکتی ہیں ،جو اس وقت کچھ بھی بتانے کو تیار نہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}