ماریشیئس کی آزادی تقریبات میں پاک بحریہ کے جہاز وں کی شرکت

ماریشیئس کی آزادی تقریبات میں پاک بحریہ کے جہاز وں کی شرکت

January 14, 2018 - 12:47
Posted in:

ویب ڈیسک ماریشیئس میں آزادی کی 50 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر ماریشیئس کی بندرگاہ لوئس پر لنگر انداز ہوگئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل امجد خان نیازی نے اس موقع پر ماریشیئس کی صدر، وزیراعظم، نائب وزیر اعظم اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔
پاک بحریہ کے مشن کمانڈر، کموڈور جاوید اقبال اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز بھی ملاقاتوں میں شریک تھے۔
ترجمان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک بحریہ کے جہازوں کے آفیسرز اور عملے نے ماریشیئس کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر کا دورہ گیا۔ اس موقع پر ماریشیئس کوسٹ گارڈ کے آفیسرز اور جوانوں نے پاک بحریہ کے جہازوں پر منعقدہ میری ٹائم انٹرڈِکشن آپریشنز اور کاؤنٹر پائریسی ورکشاپ میں بھی شرکت کی۔
پی این ایس نصرپرمنعقدہ تقریب میں ماریشیئس کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران، ماریشیئس میں مقیم پاکستانیوں اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}