لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر فنکشنل لیگ کا اظہارافسوس

لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر فنکشنل لیگ کا اظہارافسوس

September 23, 2017 - 23:59
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار رحیم نے اراجگال میں دہشت گردوں کے حملے مین لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے فوجی جوانوں اور شہریوں پر حملے کرکے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش اور قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں مگر یہ ان کی بھول ہے۔ سردار رحیم نے شہید لیفٹیننٹ کے اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور کہا کہ فوجی جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ فوجی شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}