لیبیا: امریکی فضائی حملوں میں 17 عسکریت پسند ہلاک

لیبیا: امریکی فضائی حملوں میں 17 عسکریت پسند ہلاک

September 24, 2017 - 21:59
Posted in:

عہدے داروں نے بتایا ہے کہ داعش کے عسکریت پسندوں کو ہدف بنا کر کیے گئے فضائی حملوں میں 17 جنگجو ہلاک ہو گئے۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز لیبیا کی قومی حکومت کے تعاون کے ساتھ داعش کے ایک صحرائی کیمپ پر فضائی حملے کیے گئے۔ان حملوں میں داعش کی تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور ان کے کم ازکم 17 جنگجو مارے گئے۔
افریقہ کے لیے امریکی فوج کی کمانڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا وہ داعش کے زیر استعمال تھا اور اس کیمپ سے وہ ملک کے مختلف حصوں میں حملوں کے لیے جنگجو روانہ کرتے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیمپ میں ہتھیاروں کو ذخیرہ کیا جاتا تھا اور دہشت گرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔
یہ فضائی حملہ لیبیا کی فوج کے تعاون سے کیا گیا۔

VOA بشکریہa {display:none;}