لندن میں ’اوبر ‘ کے اجازت نامے کی منسوخی کے خلاف 6لاکھ افراد کی پٹیشن

لندن میں ’اوبر ‘ کے اجازت نامے کی منسوخی کے خلاف 6لاکھ افراد کی پٹیشن

September 25, 2017 - 23:17
Posted in:

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ’ اوبر ‘ آن لائن ٹیکسی سروس کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث اس ماہ کے اختتام پر اس سروس پر پابندی عائد ہو جائے گی۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اوبر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیے جانے کے بعد اس فیصلے کے خلاف تقریباً 6 لاکھ افراد نے چند ہی گھنٹوں میں آن لائن پٹیشن جمع کرا دی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اوبرکمپنی کے اجازت نامے کی جلد تجدید کی جائے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}