لندن سے نواز شریف اور مریم پاکستان کے لیے روانہ

لندن سے نواز شریف اور مریم پاکستان کے لیے روانہ

July 13, 2018 - 01:18
Posted in:

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ گذشتہ جمعے کو ہی نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 برس اور ان کی بیٹی مریم نواز کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ اتحاد ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے جمعے کی شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے دونوں رہنماؤں کے استقبال کے لیے کارکنان کو لاہور آنے کی کال دے رکھی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر لاہور ایئر پورٹ اور ایک اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود ہو گا تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادری کی گرفتاری کے بعد انھیں عدالت کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے کیونکہ عدالت کے حکم نامے کے بغیر جیل حکام انھیں قید نہیں کر سکتے۔نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد جمعے کی شام کا وقت ہے اور تب تک عدالت کا وقت ختم ہو چکا ہوتا ہے۔اس صورت میں ممکنہ طور پر نیب دونوں ملزمان کو اپنی حراست میں رکھے گا اور اگلے روز عدالت میں پیش کرے گا۔ عدالت میں پیشی کے لیے یہ تجویز کیا گیا ہے کہ جج صاحب سے جیل کے اندر عدالت لگانے کی درخواست کی جائے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}