لندن، نواز شریف اور مریم نواز پاکستان کیلئے روانہ

لندن، نواز شریف اور مریم نواز پاکستان کیلئے روانہ

July 13, 2018 - 02:05
Posted in:

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ مسلم لیگ نون کے کئی کارکن اور رہنما بھی پاکستان آ رہے ہیں۔دوسری جانب ‏نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب نے حکمت عملی تیار کرلی اور دو ہیلی کاپٹر لاہور ایئرپورٹ پر پہنچا دیے گئے ہیں۔ نیب حکام کے مطابق نیب کی 2 ٹیمیں لاہور ایئرپورٹ اور 2 ٹیمیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ہوں گی ، نوازشریف اور مریم نواز کو راول پنڈی اسلام آباد لایا جائے گا۔ چیئرمین نیب نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق چیرمین نیب جاوید اقبال نے نیب کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ایون فیلڈ کیس فیصلے میں عدالتی احکامات کا جائزہ لیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق حکمت عملی پرغورکیاجائےگا، چیرمین نیب ذاتی طور پر نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے امور کا جائزہ لیں گے۔ مسلم لیگ نون نے بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر ضلع سے مسلم لیگ ن کی ریلی لاہور پہنچے گی اور انتظامیہ کی جانب سے حائل رکاوٹوں کو ہٹا یا جائےگا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ رکاوٹیں ہٹانے کےلیے مسلم لیگ ن کی جانب سے کرینوں کا استعمال کیا جائے گاجبکہ لیگی قیادت کی جانب سے پرامن ریلیوں کو روکنے کی صورت میں کارکنان کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔مسلم لیگ ن لاہور میں ایئرپورٹ لائونج تک پہنچنے کے لیے 300 رہنمائوں کے نام دے گی، ان رہنمائوں میں ن لیگ کے سابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے۔ان پارٹی رہنمائوں کو لائونج تک رسائی دینے پر انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی پیشکش کی جائے گی جبکہ پارٹی رہنماؤں کو لائونج تک رسائی نہ دینے پر تمام کارکنان کو لائونج تک لایا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}