لمبوترہ سیارچہ زمین کے بارے میں معلومات کے لیے آیا تھا؟

لمبوترہ سیارچہ زمین کے بارے میں معلومات کے لیے آیا تھا؟

November 07, 2018 - 04:29
Posted in:

آپ کو یاد ہو گا کہ گذشتہ سال 19 اکتوبر کو نظامِ شمسی میں ایک لمبوترا مہمان سیارچے کو دریافت کیا گیا تھا جس کا نام ماہرین فلکیات نے 'اومُوامُوا' رکھا تھا۔ ایک نئی تحقیق میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ستاروں کے درمیان واقع خلا سے نظامِ شمسی میں داخل ہونے والا سیارچہ خلائی مخلوق کا خلائی جہاز ہو سکتا ہے جس کو زمین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہو۔اس سیارچے کو 19 اکتوبر کو دریافت کیا گیا تھا اور اس کی رفتار اور زاویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نظامِ شمسی سے باہر کسی اور ستارے کے نظام سے آیا ہے۔ مزید پڑھیےنظامِ شمسی میں ایک لمبوترا مہمان سیارچہاس کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ اب تک معلوم اجرامِ فلکی میں سے سب سے زیادہ لمبوترا ہے۔ یہ تازہ تحقیق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سمتھ سونین سینٹر فار ایسٹرو فزیکس نے کی ہے۔ اس تحقیق میں اس امکان کو ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ لمبوترہ سیارچہ جس کی چوڑائی کے مقابلے پر اس کی لمبائی کم از کم دس گنا زیادہ ہے اور ایک لاکھ 96 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کسی خلائی مخلوق کا ہو۔ ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز کو دی گئی اس تحقیق میں تحقیق دانوں کا کہنا ہے ’اومُوامُوا مکمل طور پر فعال خلائی جہاز تھا جس کو زمین کے بارے میں جاننے کے لیے خلائی تہذیب نے بھیجا ہو۔‘

چمک میں اسی تبدیلی کی وجہ سے اومواموا کی عجیب و غریب شکل کا اندازہ لگانے میں مدد ملی۔ تاہم یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ اس تحقیق میں تحقیق دان یہ نہیں کہہ رہے کہ ’اومواموا‘ یقیناً خلائی مخلوق کا خلائی جہاز ہے۔ تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے کے خاطر خواہ امکانات موجود ہیں۔تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ یہ لمبوترہ سیارچہ خلائی مخلوق کا خلائی کباڑ بھی ہو سکتا ہے، غیر فعال سیل کرافٹ بھی ہو سکتا ہے جو غلطی سے یہاں آ گیا۔ یا پھر فعال خلائی جہاز جو ہمارے نظام شمسی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے آیا ہو۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}