لارڈز کی فاتح ٹیم کا فوکس اگلہ میچ ہونا چاہیے،وسیم اکرم

لارڈز کی فاتح ٹیم کا فوکس اگلہ میچ ہونا چاہیے،وسیم اکرم

May 27, 2018 - 19:00
Posted in:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ لارڈز کی فتح سے پوری ٹیم کا مورال بلند ہوگا،گرین کیپ کا فوکس اگلہ ٹیسٹ میچ ہونا چاہیے۔لارڈز ٹیسٹ کی فتح کے بعد ایک انٹرویو میں سابق لیف آرم فاسٹ بولر نے کہا کہ سرفراز الیون کی فتح سے لگا کہ کھلاڑیوں کو خود پر اعتماد ہے ،نوجوان ٹیم کا ڈسپلن قابل دید رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں فتح اپنے نام کرنے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،پوری ٹیم اور ملک بھر کے کرکٹ مداحوں کو جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر باصلاحیت بولر ہے ،ا س نے محنت بھی کی ہے ،اس کی قسمت نہیں چل رہی تھی قسمت نے آج اس کا ساتھ دیا ہے ،میچ میں پرفارمنس کے بعد یقینی طور پر اس کا اعتماد بحال ہوا ہوگا ۔وسیم اکرم نے شاداب خان اور فہیم اشرف کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا اور کہا کہ ان دونوں آل رائونڈز کے آنے سے ٹیم میں توازن آیا ہے ،انہوں نے شاداب خان کوجلد از جلد لیگ بریک اور فلپر سیکھنے پر توجہ دینے کی تجویز بھی دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی فتح میں بورڈ اور مینجمنٹ کا ہاتھ ہے ،نوجوان کھلاڑیوں کوچز کی ہدایت کے مطابق پرفارمنس دی ،گرین کیپ یہاں کی کنڈیشن سے جڑ گئے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}