لارڈز ٹیسٹ، پاکستان فاتح، انگلینڈ کو 9وکٹ سے شکست

لارڈز ٹیسٹ، پاکستان فاتح، انگلینڈ کو 9وکٹ سے شکست

May 27, 2018 - 17:00
Posted in:

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری لارڈزکے ٹیسٹ میں گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی تاہم محمد عباس مین آف دی میچ قرار پائے گئے۔تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کی جانب سے حارث سہیل اور امام الحق نے ٹیم کولارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں فتح سے ہمکنار کرایا،حارث سہیل 39 جبکہ امام الحق 18رنز پر ناقابل شکست رہے۔انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 64رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں ٹیم کی واحد وکٹ اظہر علی کی گری ،وہ صرف 4رنز بنا سکےاور اینڈرسن کی گیند پر بولڈ گئے ۔اس سے قبل لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 235رنز 6وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو ٹیم کی بقیہ 4 وکٹیں صرف 7رنز کے اضافے پر گرگئیںاور ٹیم 242رنز کے اسکور پر ڈھیرہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 64 رنز کا ہدف مقرر کیا۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان 2 وکٹیں لے سکے جبکہ میچ میں عباس کی 8، عامر کی 5 اورحسن علی کی 4 وکٹیں نمایاں ہیں۔انگلینڈ کی دوسری اننگز میں جوس بٹلر اور ڈومینک بیس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیااور ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچایاجب انگلش ٹیم کے 6 کھلاڑی صرف 110 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے اور انہیں اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 69رنز درکار تھے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے تھے جبکہ انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}