قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

September 24, 2017 - 22:59
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچی جہاں سے صبح غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچی گئی ٹیم کے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 9 آفیشلز شامل ہیں۔ ٹیم میں اظہر علی ،شان مسعود ،سمیع اسلم ،بابر اعظم ،اسد شفیق ،حارث سہیل ،سرفراز احمد ( کپتان ) ،عثمان صلاح الدین ،محمد عامر ،حسن علی ،محمد اصغر ،یاسر شاہ ،محمد عباس ،بلال آصف ،میر حمزہ اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔ دریں اثنا سری لنکن ٹیم بھی آج سہ پہر 3بجے پریکٹس کرے گی۔قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر اور دوسرا 6 اکتوبر سے شروع ہوگا جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز 13، 1، 18، 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
3 ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 27 اور 29 اکتوبر کو ہوں گے۔
، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}