'قصور سارا ٹیسٹ کرکٹ کا ہے!'

'قصور سارا ٹیسٹ کرکٹ کا ہے!'

October 12, 2018 - 01:58
Posted in:

یہ دبئی کی وکٹ ہے۔ یہاں قسمت پانسے پلٹتے دیر نہیں لگاتی۔ یہاں سورج دمکتا چلا جاتا ہے اور امیدیں بُجھے جاتی ہیں۔ یہاں کبھی کبھی وقت بھی پگھل جاتا ہے۔آخری دن ہو گا۔ صرف سات وکٹیں باقی اور پھر دبئی کی شام بھلا کس نے دیکھی؟ تمازت اور طوالت آسٹریلینز کے صبر کو بہا لے جائیں گی۔ خشک وکٹ پہ خاک اڑتی پھرے گی۔ سپنر دھجیاں اڑا دیں گے۔ لنچ نہیں بھی تو کم از کم چائے کے وقفے سے پہلے ہی پاکستان یہ قصہ سنا چکا ہو گا۔اسی میچ کے بارے میں مزیددبئی ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم بلال آصف کا خواب اور وہ خوف کی دستکدن کے آغاز پہ سرفراز نے یقیناً یہی سوچا ہو گا۔مگر یہاں سائے گہرے ہوتے گئے۔ آخری 13 اوور رہ گئے تھے اور ٹِم پین کو پارٹنروں کی کمی ہی نہیں پڑ رہی تھی۔ جب ہیڈ آوٹ ہوئے تھے تب امید جاگی تھی کہ بساط سمٹتے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔مگر ٹِم پین ڈٹ گئے۔ اب میدان میں دو وکٹ کیپر بلے بازوں کی کپتانی کا مقابلہ تھا۔ کریز پہ سرفراز اور پین کے درمیان چار ہی قدم کا فاصلہ تھا۔ دونوں ایک دوسرے کی سرگوشی تک سن سکتے تھے۔ مگر میدان پر یہ چار قدم کا فاصلہ سوچ کے میدان میں شاید میلوں پہ محیط تھا۔جب عثمان خواجہ بہترین اننگز کھیلتے کھیلتے اچانک آؤٹ ہو گئے تو یکبارگی لگا کہ قسمت نے پھر پاکستان کے حق میں جھکنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ مگر شاید اسے ٹِم پین کی طرفداری ہی کرنا چاہیے تھی کہ شکست سے صرف دو وکٹوں کی دوری پہ کھڑے کپتان نے نیتھن لیون کو سٹرائیک دے دیا۔ سٹرائیک نہیں، گویا اعتماد دے دیا۔

آج سرفراز کے پاس بھی بے شمار ایسے مواقع تھے کہ وہ سوچ کا تانا بانا بُن کے عثمان خواجہ اور ٹِم پین کی مزاحمت میں دراڑ ڈال سکتے تھے مگر وہ صرف اپنے ہی ماتھے پہ بل ڈالتے رہ گئے۔32 اوور کھیل کر ڈرا کرنے والے کپتان سے جب رمیز راجہ نے کہا کہ یہ ڈرا ان کے لیے تو جیت کے برابر ہی ہو گا تو ان کا کہنا تھا کہ ہرگز نہیں، ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنا چاہیے تھی۔عین اسی جگہ کچھ دیر بعد وہ وکٹ کیپر کپتان کھڑے تھے جو چار بہترین بولر اور سازگار حالات کے باوجود سات وکٹیں نہ لے پائے تھے۔ اور موقف یہ تھا: 'اگرچہ ہمیں یہ میچ جیتنا چاہیے تھا مگر یہ ٹیسٹ کرکٹ ہے، اس میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ بلاشبہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور کئی چیزوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے مگر یُو نو، ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}