فیفا ورلڈ کپ 2018 کون جیتے گا؟

فیفا ورلڈ کپ 2018 کون جیتے گا؟

June 13, 2018 - 14:40
Posted in:

32 ممالک، ایک فاتح!مگر آپ کیسے پیشنگوئی کر سکتے ہیں کہ ماسکو میں 15 جولائی کو ورلڈ کپ کون جیتے گا؟بی بی سی سپورٹس نے ماضی کے رجحانات اور شماریات کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ 31 ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر یہ ورلڈ کپ کون جیتے گا۔یہ بھی پڑھیےآپ کے خیال میں 2018 کا فٹبال ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ فٹبال ورلڈ 2018: کون کھیلے گا اور کون نہیں؟ورلڈ کپ 2018: وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیںورلڈ کپ جیتنے کے لیے مندرجہ ذیل عناصر ضروری ہیں۔درجہ بندی میں پہلی آٹھ ٹیموں میں ہونا1998 میں ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 32 کر دی گئی تھی۔ تب سے اب تک ورلڈ کپ جیتنے والی تمام ٹیمیں درجہ بندی میں پہلی آٹھ ٹیموں میں سے تھیں۔ آخری مرتبہ جب کسی ٹیم نے درجہ بندی میں پہلی آٹھ ٹیموں میں نہ ہوتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا تھا وہ 1986 کا ورلڈ کپ تھا جب ارجنٹائن نے میراڈونا اور ان کے یادگار ’ہینڈ آف گاڈ‘ کی مدد سے ٹرافی حاصل کی تھی۔ اس لحاظ سے آئندہ ورلڈ کپ کے لیے 24 ٹیمیں باہر ہو جاتی ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}