فلسطینیوں کی حمایت خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے، ملیحہ لودھی

فلسطینیوں کی حمایت خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے، ملیحہ لودھی

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرملیحہ لودھی کہتی ہیں جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری نے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول غلط ثابت کردیا، فلسطینی عوام کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کابنیادی اصول ہے ۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کی حمایت میں ووٹ اصولوں کی فتح ہے، قرارداد مسلح تنازع میں فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قرارداد کی حمایت کا مقصد فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کا عملی قدم اٹھانا تھا،سلامتی کونسل کی ناکامی پر او آئی سی کو قدم اٹھانا پڑا، پاکستان نے بھرپور ساتھ دیا۔واضح رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی 54رکنی اقتصادی اورسماجی کونسل کا رکن بن گیا ہے، 186 میں سے 175ووٹ پاکستان کے حق میں آئے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}