فرانس کے پانڈا کی عوام کے سامنے پہلی نمائش

فرانس کے پانڈا کی عوام کے سامنے پہلی نمائش

January 14, 2018 - 03:17
Posted in:

فرانس میں پیدا ہونے والے پہلے پانڈا کو اس کی پیدائش کے پانچ ماہ بعد پہلی مرتبہ عوام کے سامنے لایا گیا۔ یوآن مینگ جس کا چین کی زبان میں مطلب ’ایک خواب سچ بننا‘ ہے، فرانس کے مرکزی چڑیا گھر میں عوام کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ فرانس کے لوگوں نے پانڈا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سنیچر کو اس چڑیا گھر کا دورہ کیا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانڈا اپنی نئی جگہ سے مانوس ہونے کے لیے 10 دن کی واقفیت کے عمل سے گذر رہا تھا تاہم یہ پہلی بار ہے جب اسے عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔ اس بارے میں مزید پڑھیےدنیا کی معمرترین مادہ پانڈا چل بسیشرارتی پانڈا کی قلابازیاںچین کا کنگ فو پانڈاپیرس کے ایک علاقے سے چڑیا گھر کا دورہ کرنے والے ایک شخص نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’ہم نے محسوس کیا کہ ہمیں تاریخی لمحے میں حصہ لیتے ہیں۔ ہم صبح تین اٹھے اور چڑیا گھر پہنچ گئے. میرا بیٹا پانڈا کو دیکھنا چاہتا تھا۔‘پانڈوں کے درمیان پیدائش کا عمل بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ مادہ پانڈا ہر سال صرف چند دنوں کے لیے فرٹائل ہوتی ہیں۔ فرانس کے چڑیا گھر میں سنہ 2012 میں چین سے ریپروڈکشن پروگرام کے تحت دو پانڈا لائے تھے۔ یوآن منگ مصنوعی تغم ریزی کے ذریعہ پیدا ہوا تھا۔واضح رہے کہ پانڈوں کو سنہ 1980 کی دہائی میں ایک خطرناک جانور قرار دیا گیا تھا، تاہم تحفظ کی کوششوں کے نتیجے میں ان کی پیدائش میں اضافہ ہوا ہے۔چین نے دنیا کے درجنوں ممالک میں پانڈا بھیجے ہیں اور اسے قریبی سفارتی تعلقات کی نشانی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}