فخر زمان کا بلا اور ثنا میر اور حسن علی کے لیے ایوارڈز

فخر زمان کا بلا اور ثنا میر اور حسن علی کے لیے ایوارڈز

August 09, 2018 - 02:34
Posted in:

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراچی میں ’ٹائٹنز چیریٹی گالا 2018‘ کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے عہدیداروں کو ایوارڈز دیے گئے۔اس تقریب میں خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی پر بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو ڈبل سنچری کرنے پر بہترین پرفارمر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور حسن علی کو ایک روزہ کرکٹ میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}