فخر زمان نے کس طرح خود اپنی وکٹ ضائع کی ؟

فخر زمان نے کس طرح خود اپنی وکٹ ضائع کی ؟

September 23, 2018 - 22:05
Posted in:

ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے اپنے ہاتھوں سے اپنی وکٹ گنوادی ۔دبئی میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں قومی اوپنربھارتی اسپنر کلدیپ یادو کو کھیلتے ہوئے سلپ ہوئے،گیند ہاتھ پر لگی،بھارتی ٹیم نے اپیل کی اور امپائر نے انہیںایل بی ڈبلیو آئوٹ دے دیا۔فخر زمان جس طر ح آئوٹ ہوئے اسے ان کی بد قسمتی کہیں، لاعلمی یا کنفیوژن کہ آئوٹ ہونے کے بعدساتھی بیٹسمین بابر اعظم سے ریویو لینے پر مشورہ کیالیکن ریویو لیا نہیںاور31رن اسکور کرکے پویلین لوٹ گئے۔واضح رہے کہ اوپنر فخر زمان کےغلط آئوٹ ہونے کا آج یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ وہ اس سے پہلے افغانستان کے خلاف میچ میں بھی 3 گیندیں کھیل کر صفر پرمجیب الرحمن کے ہاتھوںایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے تھے اور اس وقت بھی انہوں نے بابر اعظم سےریویو پر مشورہ لیا جو بعد میں لیا نہیں اور پویلین لوٹ گئے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}