فاروق ستار، عامر خان، اظہار الحسن کی پیشی، فرد جرم عائد نہ ہوسکی

فاروق ستار، عامر خان، اظہار الحسن کی پیشی، فرد جرم عائد نہ ہوسکی

August 11, 2018 - 12:05
Posted in:

کراچی کی عدالت میں 22اگست کو اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے 2مقدمات کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، 22اگست کے 2مقدمات میں ایک ملزم فیصل کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ملزم فیصل کی بیماری سے متعلق عدالت میں درخواست جمع کرا دی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2سال گزر گئے ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی غیر حاضر ہوتا ہے، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کردی جائے گی۔عدالت نے قرار دیا کہ کوئی غیر حاضر ہوا تو اس کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے8ستمبر تک ملتوی کر دی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}