غزہ: مظاہرے جاری‘ اسرائیلی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

غزہ: مظاہرے جاری‘ اسرائیلی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

May 16, 2018 - 23:11
Posted in:

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پیر کے روز اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظاہرین کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان مشرقی سرحد پر تصادم ہوا۔ اس موقع پر پرامن فلسطینی مظاہرین نے سرحد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر قابض فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔ فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوئے۔ جن کی شناخت 51 سالہ ناصر غراب اور 18 سالہ بلال الاشرم کے ناموں سے کی گئی ہے۔ قابض فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 417 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک حق واپسی کے دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طورپر 116 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ہے جب کہ 6 ہفتوں کے دوران قابض فوج نے 12 ہزار فلسطینیوں کو زخمی کیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}