عید کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ دوپٹوں کی رنگائی

عید کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ دوپٹوں کی رنگائی

June 14, 2018 - 21:00
Posted in:

عید کے دن قریب ہوں تو خواتین کی اولین ترجیح بن جاتی ہے کپڑوں کی تیاری اور اس تیاری میں کپڑوں جتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں دوپٹے جنہیں کپڑوں سے ہم آہنگ کرنا بڑا کام مانا جاتا ہے۔گرم گرم پانی میں کئی رنگوں کا گھلنا، یہ منظر دکھائی دیتا ہے رنگریز کے ہاں ، کپڑوں کے ساتھ اگردوپٹہ صحیح میچ نہ کرے تو سوٹ کا مزہ ہی کرکرا ہو جاتا ہے، لہٰذا خواتین کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے دوپٹوں کی رنگائی اور ان کے ذریعے کپڑوں میں جدت پیدا کرنا،عید کے لیے کوئی سوٹ کے ساتھ میچنگ دوپٹہ ڈائی کرانے کی کوشش میں نظر آتی ہیں، تو کسی کا چاؤ ہوتا ہے کنٹراسٹ اور ٹائی اینڈ ڈائی میں جانا۔ رنگریزوں کے نزدیک دوپٹہ رنگنا کوئی آسان کام نہیں بلکہ پورا ایک آرٹ ہے جسے سمجھ کر ہی اس میں مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔ ،،قوس و قزاح کے رنگ جب عید کے دوپٹوں پر بکھرے نظر آتے ہیں تو یقیناً عید کی تیاریوں کے رنگ بھی مکمل لگنے لگتے ہیں۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}